Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گاڑیوں کا شوقین انڈر ورلڈ ڈان

اپ ڈیٹ 20 مئ 2020 07:32am

بھارتی ریاست کرناٹک کا آخری "انڈر ورلڈ ڈان" گزشتہ دنوں 68 برس کی عمر میں چل بسا۔ 

ویب سائٹ cartoq.com کے مطابق اس ڈان کا نام موتھاپا رائے تھا، جس نے 1970ء کی دہائی میں کامرس میں گریجویشن کیا اور وجے بینک میں ملازمت کرنے لگا۔

1980ء کی دہائی میں اس کا بنگلور کی انڈرورلڈ کی دنیا سے رابطہ ہوا اور وہ اس میں شامل ہو گیا۔

1990ء میں اس وقت موتھاپا رائے کا نام پورے بھارت میں خوف کی علامت بن گیا، جب اس نے رکن پارلیمنٹ جے راج کو دن دیہاڑے سرعام گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

اس کے بعد اس نے اپنا اڈا ممبئی اور دبئی منتقل کرلیا اور وہاں سے اپنے دھندے چلانے لگا۔

2002ء میں اسے متحدہ عرب امارات سے ڈی پورٹ کیا گیا اور بھارت پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا لیکن ثبوت نہ ہونے پر عدالت نے اسے بری کر دیا۔

اس کے بعد رائے کا کہنا تھا کہ اس نے انڈرورلڈ کی دنیا ہمیشہ کے لیے چھوڑ دی ہے۔ تاہم میڈیا رپورٹس کا کہنا تھا کہ وہ مرتے دم تک خفیہ طور پر انڈرورلڈ کا ڈان رہا اور اپنے دھندے چلاتا رہا۔

موتھاپا ارب پتی شخص تھا اور اس کے پاس لینڈ کروزر اور اوڈی سے لے کر رینج روور تک درجنوں ایسی لگژری گاڑیاں تھیں کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ جاتے۔

وہ ہمیشہ درجن بھر لگژری گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں سفر کرتا تھا اور جہاں سے گزرتا لوگ اس کی گاڑیاں دیکھ کر مبہوت رہ جاتے تھے۔