Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس: دنیا بھرمیں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے لگیں

اپ ڈیٹ 18 مئ 2020 01:24pm

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھرمیں کئی ماہ سے معطل کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے لگیں، امریکا میں شائقین کے بغیر نیس کار ریس کا انعقاد کیا گیا تو جرمن فٹبال لیگ کے میچز کا ٹوٹا سلسلہ بھی دوبارہ جڑگیا۔

امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے ڈارلنگٹن ریس وے میں کورونا وائرس کے باعث دوماہ بعد نیس کار ریس کا انعقاد ہوا لیکن اس میں شائقین موجود نہیں تھے۔

ریس میں کیون ہاروک نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور حریفوں کو مات دے کر کیرئیر کی پچاسویں فتح اپنے نام کی۔

دوسری جانب دو ماہ کی معطلی کے بعد جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا کا میدان بھی دوبارہ سج گیا، دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ نے یونین برلن کو 0-2 سے پچھاڑ کر چار پوائنٹس کی سبقت برقرار کھی۔

ادھر اسپینش فٹبال لیگ لالیگا نے بھی کھلاڑیوں کو دس دس کے گروپس میں ٹریننگ کرنے کی اجازت دے دی۔ منتظمین 12 جون سے لالیگا میچز کے دوبارہ انعقاد کیلئے پرامید ہیں۔