شاہد آفریدی کے بیان نے بھارتی لیجنڈز کی چیخیں نکال دیں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ڈرپوک کیا کہا بھارتی لیجنڈز کی چیخیں نکل گئیں۔ بھارتی عوام کے ساتھ سابق کرکٹرز کی بھی آفریدی پر کڑی تنقید جاری، ہربھجن سنگھ نے تو بوم بوم سے دوستی تک ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
شاہد آفریدی کے بیان پر بھارت میں کھلبلی، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کیخلاف بیان پر بھارتی کرکٹرز بھی بوم بوم سے ناراض ہوگئے۔ لالہ نے گزشتہ روز مودی کو کورونا سے بڑی بیماری اور ڈرپوک قراردیا تھا۔
مودی پرتنقید کے بعد بھارتیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید غم وغصے کا اظہار جاری ہے جبکہ بھارتی کرکٹرز بھی آفریدی سے نالاں ہیں۔ یوراج سنگھ نے ٹوئیٹ کیا کہ شاہد آفریدی کے بیان سے مایوسی ہوئی، آفریدی کی مدد انسانیت کی بنیاد پر کی تھی مگر وہ آئندہ کبھی یہ نہیں کریں گے۔
ہربھجن سنگھ نے تو آفریدی سے تعلقات ہی ختم کرلئے جبکہ سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے روایت برقرار رکھتے ہوئے آفریدی کیخلاف خوب زہر اگلا۔
Comments are closed on this story.