Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اقوام متحدہ نیب کو ختم کرنے میں رکاوٹ بن گیا

اپ ڈیٹ 17 مئ 2020 09:39am

اسلام آباد: نیب کو ختم کرنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن پر دستخط کنندہ ہونے کی وجہ سے پاکستان نیب کو ختم نہیں کر سکتا، دیگر ممالک کو باہمی قانونی معاونت کیلئے خطوط صرف نیب ہی لکھ سکتا ہے۔

دستاویز کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ اینٹی کرپشن کنونشن کا دستخط کنندہ ہے، پاکستان نے 2013 میں کنونشن پر دستخط کئے جس کے بعد دیگر ممالک کو باہمی قانونی معاونت کیلئے خطوط صرف نیب ہی لکھ سکتا ہے، دنیا کے تمام ممالک صرف اسی کنونشن کے تحت ہی بدعنوانی کے خلاف اور انسداد منی لانڈرنگ کے لیے تعاون کرتے ہیں۔

قانونی ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں کی روشنی میں پاکستان نیب کا ادارہ ختم نہیں کر سکتا۔