پاپ گلوکارہ نازیہ حسن اور گلوکار زوہیب حسن کے والد انتقال کرگئے
پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن اور گلوکار زوہیب حسن کے والد بصیر خان گزشتہ روز انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق زوہیب حسن نے اپنے والد کے انتقال کی خبر فیس بک کے ذریعے اپنے مداحوں تک پہنچائی۔
انہوں نے فیس بک پر اپنے والد کے ساتھ لی گئی بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میرے ہیرو، میرے دوست جب تک ہم دوبارہ نہیں مل جاتے تب تک کے لیے آپ کو الوداع'۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.