Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب: کورونا ، ایس اوپیز کی خلاف ورزی جاری

شائع 16 مئ 2020 03:04pm

لاہور سمیت پنجاب بھر میں لوگوں کی جانب سے ایس او پی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، ہر ایک کے پاس سڑک پر نکلنے کا کوئی نہ کوئی بہانہ موجود ہے۔

پنجاب بھر میں لاک ڈوان کا 54 واں روز، ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری۔ بلا ضرورت گھروں سے نکلنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا۔

شہری سڑکوں پر آنے کے مختلف جواز بتا رہے ہیں۔ ٹریفک اہلکار وقاص  کا کہنا ہے کہ خلاف ورزیوں پر انہیں چالان کرنا پڑتا ہے۔

لاک ڈاؤن میں سختی کے دوران جن دکانوں کے کھلنے پر پابندی ہے، وہاں دکانداروں کی جانب سے ہوم ڈلیوری کے بینرز لگا دیئے گئے ہیں۔

شہری کہتے ہیں کہ حکومتی پابندی پر عمل اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

 شہر کی بیشتر مارکیٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی اور گراں فروشی کرنے والوں کیخلاف آج اور کل کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پیر کے روز سے چار روزہ تجارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوجائیں گی۔