Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ریلیف آرڈیننس مسترد

شائع 16 مئ 2020 03:01pm

ایم کیوایم پاکستان  نے سندھ ریلیف آرڈیننس کو مکمل مسترد کردیا۔

کنوینئر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں وفاق کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کراچی بھی پاکستان کا حصہ ہے ۔ اُنہوں نے سوال کیا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ کھل گئی ہے۔کیا وہاں  کورونا ویزہ لے کر جاتا ہے؟

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو ذاتی کمائی کا ذریعہ سمجھ لیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی نہیں چلے گا تو ملک کیسے چلے گا ؟انہوں نے کہا کہ وہ سندھ ریلیف آرڈیننس کو مکمل مسترد کرتے ہیں ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تاجروں کو فی الفور قرضے دئیے جائیں ۔یوٹیلٹی بلز معاف کریں یا موخر کئے جائیں۔

خالد مقبول صدیقی کاکہناتھا کہ وفاق کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کراچی بھی پاکستان کا حصہ ہے ۔ وینٹی لیٹرز کی شدید کمی ہے۔ فوری طور پر 300یا 400 وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہے۔ا ُنہوں نے سوال کیا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ کھل گئی ہے۔کیا وہاں  کورونا ویزہ لے کر جاتا ہے؟