Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کو کرپشن فری بنانا ہے،جاوید اقبال

شائع 16 مئ 2020 01:58pm

چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو کرپشن فری بنانا ہے۔ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی پر دباو اور دھمکی کی کوئی پرواہ نہیں۔ نیب افسران ملک سے کرپشن کے خاتمے کو قومی خدمت سمجھتے ہیں۔

چئیرمین نیب نے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا ہے کہ نیب زیروٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جارہا ہے۔

چیئرمین نیب کے مطابق ملک کی لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے۔ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں۔ نیب کی وابستگی صرف ریاست پاکستان کے ساتھ ہے۔