Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

'فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر۔۔' عاصم اظہر نے سب کے دل جیت لئے

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے شہرہ آفاق نعت رسول مقبول ﷺ 'فاصلوں کو تکلف سے ہم سے اگر' پڑھ کر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک چھوٹی سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں نعت شریف گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Hum bhi bay bas nahi, bay sahara nahi

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on

یہ نعت قاری ظفر کاظمی صاحب کی آواز میں سب سے زیادہ مقبول ہے اور اسے اب تک کئی دیگر نعت خواں پڑھ چکے ہیں تاہم اب گلوکار عاصم اظہر نے بھی رمضان المبارک کی مناسبت سے یہ نعت گنگنائی ہے اور سوشل میڈیا صارفین تعریف کئے بناء نہیں رہ سکے ہیں۔

اس نعت کی ویڈیو کو اب تک 60 ہزار کے قریب افراد لائک اور ایک لاکھ 72 ہزار کے قریب افراد دیکھ چکے ہیں۔