Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمر اکمل کی پابندی کیخلاف درخواست موصول ہونے کی تردید

شائع 15 مئ 2020 01:18pm
فائل فوٹو

لاہور: ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کی پابندی کیخلاف اپیل کی درخواست موصول نہیں ہوئی، ضابطے کے مطابق عمر اکمل کو پی سی بی شعبہ قانون کو درخواست جمع کروانی ہے۔

عمر اکمل نے پی سی بی ڈسپلنری پینل کی جانب سے سزا کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم پی سی بی کو اب تک پابندی کیخلاف اپیل کی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ پی سی بی ڈسپلنری پینل نے عمر اکمل پر دو شقوں کی خلاف ورزی پر تین سال کی سزا سنائی تھی۔