Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ: کورونا پر بحث سیاست کی نذر

شائع 14 مئ 2020 04:29pm

سینیٹ اجلاس میں کورونا پر بحث پھر سیاست کی نذر ہوگئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا اپوزیشن چاہتی ہے معیشت تباہ ہوجائے اور ان کو این آر او مل جائے۔سوال پوچھو تو کہتے ہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اجلاس میں مشاہد اللہ نے کہا وزیراعظم اجلاس میں کیوں نہیں آئے؟ بتایا جائے وزیراعظم کیا کررہے ہیں؟ سراج الحق کہتے ہیں ہم نے چہروں پر ماسک لگالیے لیکن زبان کو تالے نہیں لگائے۔

اجلاس میں مشاہد اللہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف سے رابطہ کرے، انہوں نے کہا وبا پھیلی ہے اور آپ کرپشن میں لگے ہیں۔

اجلاس میں سراج الحق کا کہنا تھا ہم کورونا سے لڑنے کے بجائے ایک دوسرے کو فتح کرنے پر لگے ہیں، ہم نے چہرے پر ماسک تو لگائے ہیں لیکن زبان کو تالے نہیں لگائے۔