Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عبادات اور عزاداری گھر پر کریں ،بلاول کی اپیل

شائع 14 مئ 2020 04:26pm

فائل فوٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی عبادات اور عزاداری اپنے گھروں میں کریں۔ کورونا وائرس کی وبا میں ڈاکٹر پر ہم اتنا ہی بوجھ ڈالنا چاہتے ہیں۔ جتنا وہ اٹھا سکیں۔

بلاول بھٹو نے اپنے ویڈیو پیغام میں قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی عبادات اور عزاداری اپنے گھروں میں کریں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ  کل جمعہ مبارک اور یوم علی بھی ہے، آپ اپنا اپنے بچوں اور بزرگوں کا تحفظ کریں۔

 بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ  اپنی عبادات اور عزاداری اپنے گھروں میں کریں، فرنٹ لائین ورکرز، ڈاکٹرپیرا میڈیکل اسٹاف دن رات محنت کر رہے ہیں، یہ لوگ اپنی صحت اور زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

 بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  ہم ان پر اتنا ہی بوجھ ڈالنا چاھتے ہیں  جتنا وہ اٹھا سکیں۔