Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا وائرس، ایس او پیز پر عملدرآمد خوش آئند قرار

شائع 14 مئ 2020 02:01pm

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کوروناوائرس ایس اوپیز پر عمل درآمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوے صحت کی سہولیات کا ڈیٹا تیار کرنے کی ہدایت کردی۔  وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں ڈیٹا تصدیق شدہ ہونا چائیے صوبے اور انتظامیہ شاندار طریقے سے کام کررہے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا  اجلاس  وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ واضح ہدایات دی ہیں  کہ اجتماعات، مساجد اور مارکیٹوں کے حوالے سے طے شدہ ایس او پیز اور گائیڈ لائینز پرہی عمل درآمد کرایاجائے این سی او سی نے اسپتالوں میں موجودہ  بیڈز،وینٹیلیٹرز اور دیگر سہولیات کا گہرائی سے جائزہ لیا،اور کہا گیا کہ صحت سہولیات کے جائزہ کا مقصد ڈیٹا اکٹھا کرنا، ہسپتالوں کی صلاحیت معلوم کرنا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ڈیٹا تصدیق شدہ ہونا چاہیے اس کے لئے صوبوں اور ہسپتالوں انتظامیہ کا اہم کردار ہے، صوبے اور انتظامیہ اس تناظر میں شاندار کام سرانجام دے رہے ہیں،اسے اسی تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔ صوبوں اور اضلاع کی سطح پر کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد حوصلہ افزاء ہے۔