Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کیسز میں اضافہ، وزیراعلیٰ سندھ پریشان

اپ ڈیٹ 14 مئ 2020 04:30pm

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی تیزی سے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد پریشان دکھائی دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ  صوبے میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے، چوبیس گھنٹے میں مزید نو افراد زندگی کی بازی ہار گئے، چار کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔

   وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4408 ٹیسٹ کیے گئے،  نتیجے میں 758 نئے کیسز سامنے آئے جو ٹیسٹ کا 17 فیصد ہے، اب تک 107827 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں ابتک 14099 کورونا کیسز ہو چکے ہیں،    آج 238 مریض صحتیاب ہوکرگھروں کو چلے گئے،  صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3073 ہے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ  چوبیس گھنٹے میں صوبے میں مزید نو اموات واقع ہوئی جس کے بعدسندھ میں اموات کی تعداد دو سو چونتیس ہوگئی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ کے ایک محلے میں آٹھ اموات کا پتا نہیں چل سکا لیکن وہ کورونا کیسز ہوسکتے ہیں، لاڑکانہ میں انتقال کرنے والے آٹھ افراد کے ایک سو پانچ رابطوں کے سیمپلز لئے گئے ہیں،لاڑکانہ شہر کی تین گلیوں میں لاک ڈائون کو سخت کیا گیا ہے، پیر جو گوٹھ کی صورتحال پر وزیراعلی سندھ نے بتایا   291 کیسز پیر جو گوٹھ میں رپورٹ ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ    52 ٹیسٹ دوبارہ کیے گئے جس میں 18 مثبت آئے ہیں، وزیراعلی سندھ نے پیرجو گوٹھ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا ٹیسٹ کروائیں اور اپنی، اپنے پیاروں اور لوگوں کی زندگی بچائیں ۔