Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس: آن لائن منگوایا گیا پارسل کب اور کیسے کھولا جائے؟

اپ ڈیٹ 14 مئ 2020 08:53am

وبائی امراض کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے آن لائن پارسل ملنے کے بعد 72 گھنٹے تک نہ کھولا جائے۔

المرصد ویب سائٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سوائن فلو کے زمانے میں یہ طریقہ کار مؤثر ثابت ہوا تھا۔ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے بھی یہی طریقہ کار اپنایا جائے۔

ماہرین نے مہلک وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے متعدد مشورے دیے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ گھر کے فرش اور دیواروں کو پابندی سے سینیٹائز کیا جائے اور گھر کو چوبیس گھنٹے صاف ستھرا رکھا جائے۔

برسٹل اور ساؤتھمپٹن یونیورسٹی کے اسکالرز نے امید ظاہر کی ہے کہ متعدی امراض سے انتہائی حد تک بچنے اور عوام کے طرز زندگی کو بدلنے کے سلسلے میں Germ Defence  ویب  کے مشورے بے حد مؤثر ثابت ہوں گے۔

ویب کا کہنا ہے کہ کارٹن، پلاسٹک یا دھات میں لگے ہوئے وائرس کو ختم ہونے میں تین دن  لگ سکتے ہیں۔

ماہرین نے یہ بھی مشورہ دیا کہ پارسل کھولنے کے بعد منگوائے گئے سامان پر بھی ایک بار اسپرے، کسی کپڑے یا وائپس کے ساتھ جراثیم کش محلول کا استعمال کیا جائے۔