Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان پوسٹ پنشن فنڈ کے قیام کی اصولی منظوری دیدی گئی

شائع 13 مئ 2020 04:06pm
فائل فوٹو

وزیرِاعظم نے پاکستان پوسٹ پنشن فنڈ کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔وزیر اعظم نے کہا پنشن کے نظام کوجدید خطوط پرانتظام یقینی بنایا جائےتاکہ حکومت پرپڑنےو الے بوجھ میں کمی لائی جاسکے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان پوسٹ ملازمین کی پینشن کے حوالے سےاجلاس میں پاکستان پوسٹ پنشن فنڈ کے قیام کی اصولی منظوری دےدی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان پوسٹ کے بجٹ اخراجات کا تقریباً 34فیصد حصہ پنشن پرمشتمل ہے جس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔پاکستان پنشن فنڈ کے قیام کا مقصد حکومت پرپڑنے والے پنشن کے بوجھ میں کمی لانا اورملازمین کی پنشن کے معاملات کا بہترانتظام یقینی بنانا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان پوسٹ میں اصلاحات کے حوالے سے وزارت مواصلات کی کارکردگی کوسراہا۔

مشیراصلاحات ڈاکٹرعشرت حسین نے  مجموعی طور سرکاری ملازمین کی پنشن کے حوالے سے مرتب کی جانے والی تجاویزکے بارے میں وزیرِاعظم کو آگاہ کیا۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت کے محدود مالی وسائل اورپنشن کے بڑھتے ہوئے اخراجات کومدنظر رکھتے ہوئے پنشن کے نظام کا جدید خطوط پرانتظام یقینی بنایا جائے۔