بلاول کی پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا ِٹڈی َدل سے پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی کو خطرہ ہے، وفاق سو رہا ہے،حکومت اپنی ذمہ داری نبھائے۔
میڈیا سے بات چیت میں چیئرمین پی پی بولے ایک وفاقی وزیر کو سندھ سے لسانیت کی بو آرہی ہے،وفاقی وزیر اپنا بیان واپس لیں یا استعفیٰ دیں،۔
ان کاکہنا تھا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں،ہم جانتے ہیں آپ نے اپنا سیاسی لوہا کیسے منوایا؟
بلاول نے شکوہ کیا کہ اور کہا کہ میں آپکی طرف ہاتھ بڑھا رہا ہوں اور آپ منہ پر طمانچہ لگا رہے ہیں۔ بلاول نے مزید کہا وفاقی حکومت ہر موقع پر سیاست کرتی ہے، وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں آنا چاہئے تھا،۔
بلاول بھٹو نے کہا لاک ڈاؤن کے دوران خان صاحب کو غریبوں کا خیال نہیں آیا، ریلیف ملا تو انیل مسرت کو، ریلیف ملا تو خان صاحب کے مشیروں کو۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا وزیراعظم نے لاک ڈاؤن اٹھاکر مزدور کو نہیں اشرافیہ کو فائدہ پہنچایا۔
Comments are closed on this story.