Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میاں چنوں: گاڑی حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق

شائع 10 مئ 2020 04:20pm

 میاں چنوں نہر میں گاڑی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سات میتیں علاقے میں پہنچائی گئیں تو فضا سوگوار ہوگئی۔ اجتماعی نماز جنازہ آبائی گاؤں جمال چھپری میں ادا کی گئی۔

لیہ کی تحصیل چوبارہ کے نواحی گاوں چکنمبر 318 ٹی ڈی اے کے رہائشی خاندان کی گاڑی کو میاں چنوں کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔

گاڑی میلسی لنک کنال میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10افراد جاں بحق ہو گئے۔ جن میں سے  7افراد کا تعلق  کی تحصیل چوبارہ  کی یونین کونسل جمال چھپری کے چک نمبر 318ٹی ڈی اے سے سے تھا۔

جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو نکال کران کے آبائی گاوں چک 318 میں پہنچا دیا گیاہے۔ جہاں انکی اجتماعی نمازجنازہ ادا  کی گئی۔  جاں بحق افراد میں 2 بھائی اور ان کے گھر کے 5 افراد شامل  ہیں۔

میلسی لنک کنال کو بند کرواکر گاڑی اور لاشوں کو نکالا گیا حادثہ میں میاں بیوی اور انکی 4 بیٹیاں اور 2نواسیاں جان کی بازی ہار گئیں جاں بحق دو مرد سگے بھائی تھے۔

 نہر میں ڈوب کر جا ں بحق ہونیوالوں میں 55 سالہ اعجاز حسین، 50سالہ صفدر حسین، 50سالہ جمیلہ بی بی،28سالہ زینب،21سالہ ثنا بی بی اور دو بچیاں 6سالہ عائشہ اور 8سالہ شبنم کا تعلق لیہ کی تحصیل چوبارہ سے ھے جبکہ میاں چنوں کی جاں بحق ہونیوالی 30سالہ صبا دو بچیاں 2سالہ دعا فاطمہ اور 5سالہ امل عمران کا تعلق بھی اسی خاندان سے تھا۔

لاشیں آبائی گاوں پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا علاقے کی فضا سوگوارہوگئی۔

جاں  بحق ہونیوالےافراد کا نماز جنازہ  انکے آبائی گاوں میں ادا کیا گیا۔نماز جنازہ میں اہل علاقہ سمیت تمام مکاتب فکر کےافراد نے شرکت کی۔ اہل علاقہ کا تعزیت کیلئے تانتہ بندھ گیا ہر آنکھ اشکبارتھی ۔رقت آمیز مناظر نے ماحول کو سوگوار بنادیا۔