'میدان میں گری ہوئی ٹیم کو اٹھانا وکٹ کیپر کی ذمہ داری ہے'
سابق کپتان معین خان کہتے ہیں میدان میں گری ہوئی ٹیم کو اٹھانا وکٹ کیپر کی ذمہ داری ہے۔ جب بولرز کی پٹائی ہو رہی ہو تو وکٹ کیپرز کو حوصلہ افزائی کیلئے آگے آنا چاہیئے۔
پی سی بی کے زیر اہتمام سابق کرکٹرز کی جانب سے نوجوان کرکٹرز کو آن لائن لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کے روز سابق کپتان معین خان نے وکٹ کیپرز سمیت قومی کھلاڑیوں کو ٹپس دیں اور بتایا کہ محنت میں تسلسل نہ لاتا تو راشد لطیف جیسے باصلاحیت وکٹ کیپر کا مقابلہ نہ کرسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وکٹ کیپرز کو بولرز کے ساتھ فیلڈ میں رابطہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وسیم اکرم اور شاہد آفریدی کے آنکھوں کے اشارے پڑھ لیا کرتا تھا اور دونوں بولروں کے ساتھ مل کر کئی بڑے بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
معین خان نے بتایا کہ وہ سلیم یوسف اور این ہیلی سے بہت متاثر تھے جبکہ ذہنی مضبوطی کیلئے اسکواش اور فٹ بال کھیلا کرتا تھا۔
Comments are closed on this story.