Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی خفیہ ایجنسی راء سلیپر سیل کا ایک اور اہم رکن گرفتار

شائع 09 مئ 2020 11:45am

کراچی:بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے گرفتاردہشت گردوں سے تحقیقات جاری ہیں، حساس اداروں کے ہمراہ ایف آئی اے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے راء سلیپر سیل کے ایک اور اہم رکن کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد آصف صدیقی بھی سرکاری ملازم ہے، ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے متعلق معلومات بذریعہ ای میل انڈیا بھیجتا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم حساس مقامات کی تصاویر اور تفصیلات بذریعہ ای میل بھیج رہا تھا اور اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے۔

ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے، ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔