Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گندم کٹائی کے دوران فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق، 5 زخمی

شائع 09 مئ 2020 07:15am

شیخو پورہ: فیصل آباد روڈ پر گندم کے کھیتوں میں کٹائی کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

کھاریانوالہ فیصل آباد روڈ پر گندم کے کھیتوں میں کٹائی کے دوران دو گروپوں میں جھگڑا ہوا اور اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو 1122 شیخوپورہ اور بھکھی پولیس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق چند روز پہلے بھی دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوا تھا جب کہ آج فائرنگ کے واقعہ کے بعد مقتولین کے ورثاء نے مخالف گروپ کے گھر کو آگ بھی لگا دی۔