Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثانیہ مرزا نے مچل اسٹارک سے متعلق 'جورو کا غلام' ٹویٹ کی وضاحت کردی

شائع 08 مئ 2020 04:57pm

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مچل اسٹارک سے متعلق اپنے 'جورو کا غلام' والے ٹویٹ کی وضاحت کردی۔

پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھارتی کرکٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ جب بھی ہمارے شوہر پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہیں تو اس کی وجہ ہمیں قرار دیا جاتا ہے۔

انہوں نے رواں برس مارچ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک سے متعلق ٹویٹ کی تھی کہ اگر کوئی ایشیائی کرکٹر اپنی اہلیہ کو سپورٹ کرنے کیلئے اس طرح کرتا تو اسے 'جورو کا غلام' قرار دے دیا جاتا۔

فاسٹ بولر مچل اسٹارک اپنی اہلیہ آسٹریلوی خاتون کرکٹر ایلیسا ہیلی کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں سپورٹ کرنے کیلئے ایک روزہ میچ سے دستبردار ہوئے تھے جس پر ثانیہ مرزا نے وہ ٹویٹ کیا تھا۔

ثانیہ مرزا نے گفتگو کے دوران شکوہ کیا کہ جب ان کے شوہر فیلڈ میں اچھا پرفام کریں تو یہ ان کی صلاحیتیں کہی جاتی ہیں لیکن جب وہ پرفارم نہ کرسکیں تو ذمہ دار ہمیں ٹھہرا دیا جاتا ہے۔