Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: پیر سے لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان

اپ ڈیٹ 08 مئ 2020 05:15pm

لاک ڈاؤن میں نرمی پیر سے ہوگی۔ ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وضاحت کی اور کہا وفاق کے فیصلوں پر سو فیصد عمل کریں گے، شاپنگ مالز، بڑی مارکیٹس اور ریسٹورنٹس نہیں کھلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی ہالز، سینماز اور عوامی مقامات بھی بند رہیں گے، یہ بھی کہا کسی کا کاروبار بند نہیں کرنا چاہتے، لیکن لاک ڈاون کھولنے سے کیسز میں تیزی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  آج بھی صوبے میں پانچ سو اٹھانوے کیسز سامنے آئے، اموات بھی ایک سو چھیتر ہوچکیں۔

دوسری طرف پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 25 ہزار 837 ہو گئی جبکہ564 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 1764کیسز  رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد25ہزار 837ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج8مئی بروزجمعے کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1193مریض سامنے آئےجبکہ 9ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔