Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

انگلش کرکٹ ٹیم 9 ہفتوں کیلئے قرنطینہ میں جانے کو تیار

شائع 08 مئ 2020 01:00pm

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کورونا وائرس کرائسز کے باوجود ٹیسٹ کرکٹ دوبارہ شروع ہونے کیلئے پرامید ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ کھیل کی بحالی کیلئے کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیئے۔

انگلش کپتان جوروٹ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کیلئے انتہائی پرامید ہیں، چاہے اس کیلئے ان کی ٹیم کو 9 ہفتے کے قرنطینہ میں ہی کیوں نا جانا پڑے۔

ویسٹ انڈیز کو رواں سال جون میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز اور پاکستان کو 3 ٹیسٹ میچز کیلئےانگلینڈ کا دورہ کرنا ہے تاہم انگلینڈ میں کرکٹ سرگرمیاں یکم جولائی تک معطل ہیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ بند دروازوں کے پیچھے 9 ہفتے میں 6 ٹیسٹ میچ کرانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

انگلینڈ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز 8 جولائی سے شروع کرنے کا پلان ہے جبکہ 3 میچز پر مشتمل پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز اب 5 اگست سے شروع کرنے پرغور ہورہا ہے۔

جوروٹ پرعزم ہیں کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوگی، ان کا کہنا ہے کہ میچز کے بحالی کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔