Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مفتی عبدالقوی نے شراب کو حلال قرار دے دیا

اپ ڈیٹ 07 مئ 2020 07:22am
فائل فوٹو

اسلام آباد: متنازع مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی نے شراب کے استعمال کو حلال قرار دے دیا۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ایسے تمام مشروبات جن میں 40 فیصد  سے کم الکوحل ہو وہ حلال ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر الکوحل معدنیات سے حاصل کی گئی ہے تو اس کی 100 فیصد مقدار بھی حلال ہے۔

مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے علماء کرام کے تمباکو والے پان حلال ہیں تو پھر آج کے مشروبات بھی حلال ہیں۔

پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے الکوحل ریسرچ گروپ کے سینئر سائنس دان ولیم کیر کے مطابق بیئر میں ساڑھے 4 فیصد الکوحل ہوتی ہے۔ وائن میں 11 اعشاریہ 6 فیصد اور شراب میں 37 فیصد الکوحل ہوتی ہے۔

اگر مفتی عبدالقوی کے مبینہ فتوے اور سائنس دان ولیم کیر کی تحقیق کو مدنظر رکھا جائے تو اس بات کا ایک ہی مطلب  نکلتا ہے کہ مفتی صاحب شراب کو حلال سمجھتے ہیں۔