Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق اہم اعلان

اپ ڈیٹ 05 مئ 2020 08:54am

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر پر نئے نوٹوں سے متعلق اعلان جاری کردیا۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان ہر سال عید الفطر پر کئی ارب مالیت کے 10، 20، 50 اور 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کرتا ہے، شہری ایس ایم ایس سروس کے تحت نئے کرنسی نوٹ حاصل کرتے ہیں جو عید پر عیدی دینے کے کام آتے ہیں۔

مرکزی بینک نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال عید الفطر پر عوام کیلئے نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کئے جائیںگے، ملازمین کو بھی نئے نوٹ جاری نہیں ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان نے رواں سال عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق تمام چیف مینیجرز کو ہدایات جاری کردیں۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔