Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا ، دنیا بھر میں 2 لاکھ 50 ہزار ہلاکتیں

شائع 04 مئ 2020 05:25pm

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ڈھائی لاکھ افراد ہلاک ہوگئے اور پینتیس لاکھ چھیانوے ہزار سے زائد افراد مہلک مرض کا شکار ہوگئے۔

امریکا کی صورتحال سب سے خراب اب تک اڑسٹھ ہزار نو سو ستاون افراد ہلاک ہوچکے، گیارہ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

 یورپ میں بھی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اٹلی میں اٹھائیس ہزار آٹھ سو چوراسی، اسپین میں پچیس ہزار چار سو اٹھائیس، فرانس میں چوبیس ہزار آٹھ سو پچانوے ہلاکتیں ہوچکیں، برطانیہ میں مجموعی طور پر اٹھائیس ہزار چار سو چھیالیس افراد لقمہ اجل بنے۔

ترکی میں اب تک تین ہزار تین سو ستانوے، ایران میں مزید چوہتر اور سعودی عرب میں آج بھی سات افراد جاں بحق ہوگئے۔