Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسمارٹ لاک ڈاون دیرپا نہیں ، ظفر مرزا

شائع 04 مئ 2020 03:38pm

معان خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے ٹائیگر فورس میں دس لاکھ افراد رجسٹرڈ ہوچکے،رضاکاروں میں اٹھارہ سو سے زائد ڈاکٹرز بھی شامل ہیں،اسمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی دیرپا نہیں۔

اسلام آباد میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی دیرپا نہیں، ہم ملکر کورونا کے ساتھ جنگ لڑسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  دس لاکھ افراد ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ ہوئے،اٹھارہ سو ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

معان خصوصی عثمان ڈار نے کہا ٹائیگرفورس کو کس لوکیشن پر جانا ہے یہ انہیں ڈی سی آفس بتائے گا، ٹائیگر فورس سے مساجد کی سیکیورٹی کیلئے بھی خدمات لی جائیں گی۔

عثمان ڈار کاکہنا تھا ٹائیگر فورس کے رضاکار اپنی ذمہ داری کسی اور کو منتقل نہیں کرسکتے۔