Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کی جانب سے کیش رقم کی تقسیم

اپ ڈیٹ 02 مئ 2020 03:09pm

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر عمر ایسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ کلب کے صدر ندیم عمر کی جانب سے منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اعظم خان نے تقریبا 70 لوگوں کو امداد کے طور پر کیش رقوم تقسیم کیں جن میں کراچی کےامپائرز اسکوررز اور گراونڈز اسٹاف شامل تھے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے کرکٹ کی سر گرمیاں ختم ہوگئی ہیں اور اسی کے باعث امپائرز، اسکوررز اور گراونڈز اسٹاف کو مالی پریشانی کا سامنا تھا اس لئے ندیم عمر نے ہمیشہ کی طرح برے وقت میں ان لوگوں کی مدد کی۔

اس موقع پر امپائرز اسکوررز اور گراونڈز اسٹاف نے ندیم عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ندیم عمر جیسے لوگ دنیا میں بہت کم ہیں جو مشکل وقت میں دوسروں کے کام آتے ہیں۔

منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اعظم خان نے کہا ندیم بھائی ہمیشہ سے کھیلوں سے وابستہ لوگوں کی خدمت کرتے آ رہے ہیں اور اس مرتبہ کورونا کی وجہ سے لوگوں کو کافی پر یشانی کا سامنا تھا جس کا درد ندیم بھائی نے محسوس کرتے ہوئےکرکٹ سے وابستہ لوگوں کے علاوہ بھی ضرورت مندوں کی مدد کی۔