Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

صوبہ سندھ میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں عید تک توسیع

شائع 02 مئ 2020 05:04am
فائل فوٹو

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں عید تک توسیع کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن پورے رمضان تک جاری رکھا جائے گا، 23 اپریل کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو ہی توسیع دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران برآمدی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی، لاک ڈاؤن سے استثنیٰ حاصل کرنے والی صنعتوں کی تعداد 528 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ سندھ حکومت نے دو روز میں مزید 90 صنعتوں کو کام کی اجازت دے دی ہے، 30 اپریل کو 68 اور یکم مئی کو 22 فیکٹریوں کو کام کی اجازت دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سندھ حکومت نے بھی لاک ڈاؤن 9 مئی تک بڑھا دیا تھا۔