Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر ڈٹ گئے، جواب دینے کیلئے تیاری پکڑلی

شائع 01 مئ 2020 03:31pm

لاہور: راولپنڈی ایکسپریس شعیب اخترنے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کی جانب سے ہرجانے کا نوٹس ملنے کی تصدیق کردی۔

انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ وکیل کی خدمات حاص کرلی ہیں جو ان کی طرف سے اس نوٹس کا جواب دے گا۔

شعیب اخترکا مزید کہنا تھا کہ وہ تفضل رضوی کی نااہلی اور غیرتسلی بخش کارکردگی کے حوالے سے اب بھی اپنے بیان پر قائم ہیں۔

تفضل رضوی نے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر شعیب اختر کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔