Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان کا سوشل میڈیا سے بریک جبکہ مایا علی کی واپسی

شائع 30 اپريل 2020 05:09pm

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سپر اسٹار ماہرہ خان نے کچھ عرصے کیلئے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کردیا جبکہ کچھ وقت قبل سوشل میڈیا سے عارضی دوری اختیار کرنے والی اداکارہ مایا علی کی واپسی ہوگئی ہے۔

ماہرہ خان نے گزشتہ روز ٹویٹ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ کچھ وقت کیلئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کررہی ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ان وقتوں میں صبر، شکر اور توکل کو یاد رکھیں۔

دوسری جانب مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'لو جی آگئی میں'۔

انہوں نے لکھا 'میں امید کرتی ہوں کہ آپ اپنے پیاروں کے ساتھ گھروں میں رہ کر خیروعافیت سے رمضان گزاررہے ہوں گے۔ اللہ پاک تمام لوگوں کی کورونا وائرس سے حفاظت فرمائے اور اس مشکل وقت سے نکنے کی طاقت عطا فرمائے، انشااللہ! یہ وقت بھی گزر جائے گا'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'اس تمام تر صورتحال میں اُن لوگوں کو نہ بھولیں جنہیں اس وقت آپ کی ضرورت ہے'۔