Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

شعیب اختر تنازعہ، یونس خان کے بعد راشد لطیف بھی بول پڑے

شائع 30 اپريل 2020 04:24pm

کراچی: سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اور پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کو کورٹ سے باہر معاملہ حل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

راشد لطیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو مصالحت کا کردار ادا کرنا چاہیئے تھا۔

اس سے قبل شعیب اختر اور تفضل رضوی والے معاملے پر سابق کپتان یونس خان نے اسپیڈ اسٹار کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شعیب اختر نے پی سی بی کی قانونی ٹیم کے متعلق سچائی بیان کی ہے، کرکٹ بورڈ ان کے ریمارکس کا نوٹس لے۔

سابق کپتان نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ معاملے پر شعیب اختر کے ساتھ کھڑا ہوں، انہوں نے جو کڑوا سچ بیان کیا ہے اس کا نوٹس لینا چاہیئے۔ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے پی سی بی ان ریمارکس کا دیانت داری سے جائزہ لے۔

واضح رہے کہ تفضل رضوی نے معاملے پر شعیب اختر کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج رکھا ہے۔