Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق کپتان یونس خان نے شعیب اختر کے حق میں آواز بلند کردی

شائع 30 اپريل 2020 01:21pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان شعیب اختر کی حمایت میں میدان میں آگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے پی سی بی کی قانونی ٹیم کے متعلق سچائی بیان کی ہے، کرکٹ بورڈ ان کے ریمارکس کا نوٹس لے۔

شعیب اخترکے پی سی بی کی لیگل ٹیم پر وار، قانونی مشیر تفضل رضوی کو نالائق قرار دیا تاہم اُن کی جانب سے ہرجانے کا نوٹس ملنے کے بعد یونس خان اسپیڈ اسٹار کے حق میں بول پڑے۔

سابق کپتان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ معاملے پر شعیب اختر کے ساتھ کھڑا ہوں، انہوں نے جو کڑوا سچ بیان کیا ہے اس کا نوٹس لینا چاہیئے۔ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے پی سی بی ان ریمارکس کا دیانت داری سے جائزہ لے۔

تفضل رضوی نے معاملے پر شعیب اختر کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج رکھا ہے۔