Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سری لنکا میں ایک ماہ سے محصور پاکستانی کھلاڑی واپس وطن پہنچ گئے

شائع 28 اپريل 2020 12:24pm

کراچی، لاہور: کورونا وائرس کے باعث سری لنکا میں ایک ماہ سے محصور پاکستانی کھلاڑی خصوصی پرواز سے واپس وطن پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق واپس پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کرکٹ کے 6 اور ٹیبل ٹینس کے 4 کھلاڑی شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو کارگو فلائٹ میں ایڈجسٹ کرکے کراچی اور لاہور لایا گیا۔

کرکٹرز میں کاشف نوید، احسان بیگ، محتشم علی، قیصر اشرف، علی مہر اور فیضان خان شامل ہیں، ڈپارٹمنٹل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے سری لنکا گئے تھے۔

کھلاڑی پاکستان سری لنکا ایکسچینج پروگرام کے تحت کے پی کے کے ڈائریکٹریٹ اسپورٹس وسیاحت کی زیر نگرانی ٹریننگ حاصل کر رہے تھے۔

وطن واپس آنے والے ٹیبل ٹینس کے 4 کھلاڑیوں میں 3 خواتین شامل ہیں، صوابی کی حبہ اقبال اور حیا نور کے ساتھ چترال کی اقراء رحمان بھی وطن لوٹ گئیں۔

اس کے علاوہ پشاور سے تعلق رکھنے والے افسر علی کی بھی وطن واپسی ہوگئی، چاروں کھلاڑی پاکستان سری لنکا ایکسچینج پروگرام کے تحت کے پی کے کے ڈائریکٹریٹ اسپورٹس وسیاحت کی زیر نگرانی ٹریننگ حاصل کر رہے تھے۔