Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا وبا روکنے کیلئے ہندو نوجوان کی کالی ماتا کو اپنی زبان کی قربانی

اپ ڈیٹ 28 اپريل 2020 07:25am

ایک 24 سالہ بھارتی نوجوان کو حال ہی میں اس وقت ہسپتال منتقل کرنا پڑا جب انہوں نے  کورونا وائرس کی عالمی وبا کے خاتمے کے لیے کالی ماتا کو اپنی زبان بطور قربانی پیش کی۔

بھارتی صوبہ گجرات میں سوئیگام سے تعلق رکھنے والے مجسمہ ساز ویویک شرما لاک ڈاؤن کے سبب اپنے آبائی گھر مدھیہ پردیش نہ جا سکنے کی وجہ سے کافی پریشان تھے۔

رپورٹ کےمطابق ویویک نے کالی ماتا کے مندر میں بطور قربانی اپنی زبان  کاٹ لی تاکہ یہ وبا رک سکے۔

پچھلے ہفتے ویویک شرما سوئیگام میں بھوانی ماتا کے مندر کی توسیع کا کا م کر رہے تھے۔ ان کے ساتھ 8 مجسمہ ساز مزید کام کررہے تھے۔

انہوں نے اپنے ساتھیوں کو بتایا کہ وہ ایک کام سے بازار جا رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ واپس نہ آئے۔ اُن کے ساتھیوں نے انہیں فون کیا تو ایک اجنبی نے فون اٹھایا اور بتایا کہ ویویک قریبی مندر میں بے ہوش پڑے ہیں اور اُن کی زبان کٹ چکی ہے۔

کالی ماتا کے نیداشواری مندر میں موجود پجاریوں نے انہیں تھراد کے ایک ہسپتال میں پہنچا دیا۔ ڈاکٹروں نے اُن کی زبان جوڑنے کی کوشش تو کی ہے لیکن ابھی تک اس  کوشش کی کامیابی کے حوالے سے کچھ  نہیں کہا جا سکتا۔