Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہ وقت جب سلمان خان نے شادی کا فیصلہ کیا، لیکن صرف 5 دن پہلے شادی ٹوٹ گئی

اپ ڈیٹ 28 اپريل 2020 06:52am

ممبئی: بولی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے فین دنیا میں جہاں کہیں بھی ہیں وہ ایک بات تو ضرور سوچتے ہوں گے کہ آخر ان کا یہ کنوارہ پن کب ختم ہو گا اور وہ کب ایک سے دو ہو جائیں گے یعنی وہ شادی کب کریں گے۔

سلمان خان نے کئی معروف بولی وڈ فلموں میں خوبصورت ہیروئنز کے ساتھ رومانوی سین عکس بند کروائے جبکہ ان کی حقیقی زندگی میں بھی کئی رومانوی کہانیاں موجود ہیں، جیسا کہ ان میں سب سے مشہور محبت ان کی ایشوریہ رہیں، جس کی دھوم دور دور تک مچی تھی۔ سلمان خان 52 سال کے ہوچکے ہیں لیکن وہ اب بھی شادی کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

تاہم 1990 کی دہائی میں ایسا نہیں تھا اور یہ وہ واحد وقت تھا جب سلمان خان شادی کرنے کیلئے تیار تھے۔ سلمان خان اس وقت "سنگیتا بیجالانی" کے ساتھ محبت میں گرفتار تھے اور دونوں نے 27 مئی 1994 کو شادی بھی کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

Salman Khan & Sangeeta Bijlani to Akshay Kumar & Raveena Tandon ... سلمان خان اور سنگیتا بیجلانی

سلمان خان اور سنگیتا کے درمیان چکر 80 کی دہائی کے آخر میں چلنا شروع ہوا، ان دونوں کی ملاقات بھی کسی فلم کی کہانی کی طرح 1988 میں ایک پارٹی کے دوران ہوئی تھی اور بعد ازاں دونوں نے ایک ساتھ ایک اشتہار بھی کیا۔

1993  میں سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا تھا کہ "ہاں میرا شادی کرنے کا منصوبہ ہے ، اور کروں گا جب وقت آئے گا ، وہ لڑکی سنگیتا بھی ہو سکتی ہیں اور اس کے علاوہ بھی ۔ تاہم عین ایک سال کے بعد سلمان خان اور سنگیتا نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا اور تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں، جبکہ سلمان خان کی شادی کے کارڈز تک بھی بانٹ دیئے گئے تھے اور شادی 27 مئی 1994 کو ہونا تھی۔ لیکن سنگیتا نے صرف پانچ یا چھ دن پہلے شادی کو منسوخ کر دیا ۔

سنگیتا نے بعدازاں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں سلمان خان کی بے وفائی کی وجہ سے بہت زیادہ دل شکستہ ہوئی ، وہ شادی کے قابل ہی نہیں تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں ایسا کہا جاتاہے کہ سنگیتا نے سلمان خان کو "سومے علی" کے ساتھ بے وفائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔

سلمان خان اور سومے علی سلمان خان اور سومے علی

تاہم شادی منسوخ ہونے کے بعد چند سال پہلے اب سلمان خان نے بھی ایک رئیلٹی شو کے دوران اس واقعہ کا اعتراف کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ ان کی شادی منسوخ ہو گئی تھی کیونکہ ان کی محبوبہ نے انہیں بے وفائی کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا ۔