Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق کپتان سلمان بٹ نے پی سی بی سے بڑی اپیل کردی

شائع 27 اپريل 2020 01:01pm

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے پی سی بی سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے کی اپیل کردی، کہتے ہیں ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی سے بورڈ کو کھلاڑیوں کا بڑا پول ملے گا، جبکہ مالی دباؤ بھی کم ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ امید ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک حالات نارمل ہوجائیں گے، تماشائیوں کے بغیر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد مجبوری ہوگا۔