Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی ڈسپلنری پینل نے عمراکمل پر تین سال کی پابندی لگادی

اپ ڈیٹ 27 اپريل 2020 03:41pm

لاہور: پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ٹیسٹ کرکٹرعمراکمل پرتین سال کی پابندی عائد کردی گئی، پی سی بی ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے ایک روزہ سماعت کے بعد فیصلہ سنادیا۔

پاکستان کرکٹ کے بیڈ بوائےعمراکمل کے ڈولتے کیرئیر کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔ فکسنگ اسکینڈل میں اُن پر تین سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

بکیزسے رابطے کی بروقت اطلاع نہ دینے پر پی سی بی نے عمراکمل کو پی ایس ایل فائیو سے قبل معطل کردیا تھا، پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات شروع کیں اور ٹھوس شواہد ہاتھ لگنے پرکارروائی کی۔ عمراکمل نے بھی غلطی تسلیم کی۔

بیس مارچ کوعمراکمل کواینٹی کرپشن کوڈ کی شق چاراعشاریہ دواعشاریہ دوکے تحت چارج کیا گیا، جسے انہوں نےچیلنج نہیں کیا۔ یوں عمراکمل کا کیس ڈسپلنری پینل کےپاس چلا گیا۔

پینل کےچیئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نےایک روزہ سماعت کےبعد عمراکمل پرتین سال کیلئےہرقسم کی کرکٹ کھیلنے پرپابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق رواں سال بیس فروری سےہوگا۔