Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نظم :‌ مرحبا ، اے شھرالقرآن مرحبا، شاعر کاشف شمیم صدیقی

شائع 24 اپريل 2020 04:29pm

مرحبا ، ماہِ رمضان مر حبا

مرحبا اے شھرالغفران ، مرحبا

سحر ہے پُرلطف،

افطار بھی کیا خوب ہے

اس ماہ کی ہر ساعت ،

بس نور ہی نور ہے !

رحمتیں، مغفرتیں، آزدیِ جہنم

تین عشرے بکھیرتے ۔۔،

چہروں پہ ہیں تبسم !

روزہ، زکوة، نمازیں

اور تلاوتِ قران

بنا دیتے ہیں یہ سارے عمل ،

زندگی کو آسان!

شب قدر بھی اس میں،

کیا خوب خدا نے رکھی

کاش پا لیں اس کو ،

دعا ہے یہ ہم سب کی

ہو جاتے ہیں بحکمِ خدا ،

سارے گناہ معاف

چاند رات پر ہو واپسی ،

گر بمعہ مقبول اعتکاف

جو دیکھو کسی بے کس کو

تم طالب رمضان ،

کر دینا چُپ چاپ کچھ

سحر و افطار کا سامان

مرحبا ، ماہِ قیام مرحبا

مرحبا اے شھرالقران ، مرحبا!

***

شاعرِامن

کاشف شمیم صدیقی