Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں جزوی لاک ڈاون میں توسیع

شائع 24 اپريل 2020 03:46pm

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نو مئی تک توسیع کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن میں پندرہ دن کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیس نکاتی ایس او پی پر عملدرآمد نہ کرنے والی مساجد کو فوراً بند کیا جائے گا۔ رمضان میں سحر اور افطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

اسد عمر کہتے ہیں صوبائی حکومتیں صوبوں میں صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں گی۔ اگر عوام نے احتیاط نہ کی تو ہو سکتا ہے عید سے پہلے مزید بندشیں لگانا پڑیں ۔

اسد عمر نے کہا کورونا سے بچاؤ کے ساتھ لوگوں کو لاک ڈاؤن کے اثرات سے بھی بچانا ہے۔ اگر عوام نے احتیاط نہ کی تو ہوسکتا ہے عید سے پہلے مزید بندشیں لگانا پڑیں۔