Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کیخلاف کسی ملک سے امداد نہیں ملی، عمران خان

شائع 24 اپريل 2020 02:25pm

وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وی لاگرز سے ملاقات میں  وزیراعظم نے کہا کرنٹ افیئرز کے پروگرام لوگوں کیلئے بے معنی ہو چکے ہیں،کرنٹ افیئرز پروگراموں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کرپشن چھپانے کیلئے میڈیا کو استعمال کیا گیا،لاک ڈاؤن کی وجہ سے کمزور طبقہ بہت مشکل میں ہے،کورونا کے ساتھ ساتھ غریبوں کودیکھ کر ملک چلانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کرنٹ افیئرز پروگراموں کا  کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔

ان کا کہنا تھا کہ  کرنٹ افیئرز پروگرام لوگوں کیلئے بے معنی ہوچکے ہیں، ماضی میں پلانٹٹڈ پروگرام کیلئے اینکرپرپیسہ استعمال ہوا۔