جمعہ کو ملک میں کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کراچی: جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم بھکر میں 6 ملی میٹر، چکوال میں 5، ٹی ٹی سنگھ میں 2، سکھر میں 5، جیکب آباد میں 3، لاڑکانہ میں 2، کوئٹہ میں 2، زیارت میں 2 اور ڈی آئی خان میں بھی 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج (جمعرات کو) سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور میں 43 جبکہ دادو اور مٹھی 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.