Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'میں خودکشی کرلوں گا' لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے ایسا کیوں کہا؟

شائع 23 اپريل 2020 04:38pm

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے جس دن وہ اداکاری کرنے کے قابل نہیں رہے خودکشی کرلیں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 70 سالہ اداکار نصیرالدین شاہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے جس دن وہ اداکاری کرنے کے قابل نہیں رہے خودکشی کرلیں گے۔

لیجنڈ اداکار کا کہنا ہے کہ بطور اداکار میرا کام ختم نہیں ہوا بلکہ میں روز صبح اس یقین کے ساتھ اُٹھتا ہوں کہ مداحوں کو اپنی اداکاری کے ذریعے کچھ نہ کچھ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ مجھے میرے کام سے محبت ہے، مجھے اداکاری سے محبت ہے، پرفارمنس دیتے وقت جو جوش میرے اندر ہوتا ہے میں اس کی وضاحت نہیں کرسکتا مجھے ایسا لگتا ہے مجھے اداکاری کا جنون ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے جب کل صبح میں جاگوں گا اور اداکاری کرنے کے قابل نہ رہا تو میں خود کشی کرلوں گا، اداکاری کے بغیر زندگی میں کیا ہے؟

واضح رہے کہ نصیر الدین شاہ نے تقریباً 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان میں لاتعداد یادگار کردار ادا کئے۔