Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کرانیکا فیصلہ

شائع 21 اپريل 2020 04:08pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کورونا کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔

 وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے کووڈ نائنٹین ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا چند روزقبل ایک شخصیت نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔ جن کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

فیصل ایدھی نے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔  اور فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق فیصل ایدھی نے ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے ایک کروڑ روپے کا چیک وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کے لیے وزیر اعظم کو پیش کیا۔

ایک کروڑ کا امدادی چیک دینے والے فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان سے گلہ کیا تھا کہ انہوں نے مجھے پہچانا نہیں۔

دوسری جانب فیصل ایدھی نے ایک ویڈیو پیغام میں جاری کیے گئے کچھ ڈیٹا کی بھی وضاحت کی تھی، انہوں نے بتایا تھا کہ حال ہی میں ایدھی فاؤنڈشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کو میڈیا میں غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب وہ قرنطینہ میں ہیں ۔