مسابقتی کمیشن کی تنظیم نو کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے سربراہ مسابقتی کمیشن کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔
معاون خصوسی فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسابقتی کمیشن تنظیم نو اور اصلاحات حکومت کی ترجیح ہے۔ ریٹائرڈملازمین کی سرکاری رہائشگاہوں کی پالیسی پرنظرثانی ہوگی۔
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیابریفنگ میں بتایا کہ کابینہ میں اوگراآرڈیننس میں ترمیم کےفیصلےکی توثیق کی۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ریٹائرڈملازمین کی سرکاری رہائشگاہوں کی پالیسی پرنظرثانی ہوگی، کابینہ نےاقلیتوں سےمتعلق کمیشن کی تنظیم نو کی منظوری دی ہے۔
معان خصوصی کا کہنا تھا کہ انڈسٹری چلےگی توغریب کےگھرکاچولہاجلےگا، کنسٹریکشن انڈسٹری کی بحالی سےدیہاڑی داروں کوریلیف ملےگا، وفاقی کابینہ میں توانائی کمیشن کی سفارشات کی منظوری دیدی ہے۔
Comments are closed on this story.