قومی کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ دوسرے روز بھی جاری
قومی کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ ویڈیو لنک کے ذریعے ٹیسٹ کپتان اظہرعلی، ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم، محمد عامر، شاداب خان سمیت سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔
فٹنس ٹیسٹ کی نگرانی قومی ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک کررہے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کا مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس کو برقرار رکھنا ہے، فیل ہونے والے کھلاڑی کواس بارکوئی جرمانہ نہیں کیا جائے گا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.