Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی رونے والی وائرل ویڈیو کی اصل کہانی سامنے آگئی

شائع 21 اپريل 2020 05:18am

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی گزشتہ کچھ دنوں سے ایک ویڈیو وائرل ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وزیر اعظم رو رہے ہیں، لیکن اب انکشافد ہوا ہے کہ اس ویڈیو کے بارے میں یہ دعویٰ درست غلط ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وزیر اعظم کورونا وائرس کی وجہ سے اتنے زیادہ پریشان ہیں کہ رونا شروع ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے حامیوں نے ویڈیو یہ کہہ کر شیئر کرنا شروع کردی ہے کہ عمران خان اپنی زندگی میں 2 بار روئے ہیں، ایک بار جب ان کی والدہ کا انتقال ہوا اور دوسری بار جب قوم پر کورونا کی بیماری آئی۔  دوسری جانب پی ٹی آئی کے مخالفین نے اس ویڈیو پر یہ کہہ کر تنقید کی کہ عمران خان کو کیمرا کے سامنے ہی کیوں رونا آیا؟

اس ویڈیو پر گزشتہ کئی دنوں سے بحث جاری ہے لیکن اب اس ویڈیو کا بیک گراؤنڈ بھی سامنے آگیا ہے۔ اس ویڈیو کی اصل کاپی دیکھ کر یہی اندازہ ہوتا ہے کہ یہ پی ٹی آئی کی کسی میٹنگ کی ہے جو کورونا سے بہت سال پہلے کی ہے۔

اس ویڈیو میں شاہ محمود قریشی تقریر کررہے ہیں جس میں وہ پنجاب حکومت کے خلاف بول رہے ہیں۔ جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ویڈیو مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں بنائی گئی تھی جو اب  کسی نے غلط طریقے سے وائرل کی ہے۔