Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ کے علاقے میں گوشت اور انڈے سرکاری نرخ پر مل رہے ہیں؟

شائع 20 اپريل 2020 06:44pm

کراچی: پاکستان میں سرکاری نِرخ پر اشیاء کی فروخت اکثر ایک خواب ہی نظر آتا ہے۔ ذیل میں سرکاری قیمتوں اور بازار میں موجود اشیاء کی قیمتوں کا موازنہ کیا گیا ہے۔ آپ بھی جانیں کہ کیا آپ کو سرکاری نِرخ پر اشیاء مل رہی ہیں یا نہیں۔

آج کراچی میں گوشت کی سرکاری قیمت

بچھیا کا گوشت (بغیر ہڈی والا) سرکاری قیمت 470 روپے فی کلو

بچھیا کا گوشت (ہڈی والا) سرکاری قیمت 380 روپے فی کلو

بیف (بغیر ہڈی والا) سرکاری قیمت 340 روپے فی کلو

بیف (ہڈی والا) سرکاری قیمت 300 روپے فی کلو

بکرے کا گوشت سرکاری قیمت 740 روپے فی کلو

اس کے برعکس بازار میں بغیر ہڈی والے گوشت کی قیمت 640 جبکہ ہڈی والے گوشت کی قیمت 540 روپے دیکھنے کو ملی۔ اس کے علاوہ بکرے کے گوشت کی قیمت بھی 1000 روپے کے آس پاس دیکھنے کو ملی۔

مرغی اور انڈے کی سرکاری قیمت

مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 210 روپے فی کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں بھی یہ اسی ریٹ پر فروخت ہورہی ہے۔

انڈے کی سرکاری قیمت 82 روپے فی درجن ہے جس کے مطابق ایک پیٹی کی قیمت 2460 روپے بنتی ہے جبکہ مارکیٹ میں انڈے کی پیٹی 3300 روپے اور فی 110 روپے فروخت ہورہے ہیں۔