Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: کورونا ، مزید 5 مریض انتقال کرگئے

اپ ڈیٹ 20 اپريل 2020 03:59pm

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید پانچ مریض انتقال کرگئےہیں جبکہ مزید دو سو ستائیس افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس میں سے ایک سو باون کا تعلق کراچی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے التجا کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں ، اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنائیں۔  سندھ میں کوروناسےمتاثرہ مزید5مریض انتقال کرگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ    مزید227 افرادمیں کوروناکی تشخیص ہوئی، متاثرہ افراد میں سے 152 کا تعلق کراچی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ    شہریوں سےالتجا ہےکہ احتیاطی تدابیراپنائیں، اپنی اوردوسروں کی زندگی محفوظ بنائیں، کھلنےوالی صنعتیں احتیاطی تدابیرپرلازمی عمل کریں۔